حافظ آباد ، چور 14 گدھوں کو ذبح کرکے انکی کھالیں لے گئے

ہفتہ 7 نومبر 2015 19:39

حافظ آباد ، چور 14 گدھوں کو ذبح کرکے انکی کھالیں لے گئے

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔7 نومبر۔2015ء)حافظ آباد میں چور رات کی تاریکی میں 14 گدھوں کو ذبح کرکے انکی کھالیں چرالے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں نامعلوم چور گزشتہ رات نواحی گاؤں کڑیالہ آئے جہاں منیر احمد کا 1 ، نذربٹ کے 2 ، صوبہ مسیح کا1 ، مشتاق جموں والا کے 2 ، رفیق جموں والا کے 2، حمید رحمانی کا 1، مجید جموں والا کا 1، وزیرعلی کا 1، یعقوب سلہریا کا 1 اور سعید سلہریا کے 2 گدھے انکی حویلیوں، ڈیروں سے کھول کر باہر ویرانے میں لے گئے اور انہیں ذبح کر کے ان کی کھالیں چرا لیں۔