چین اور تائیوان کے رہنماؤں کے درمیان سنگاپور میں 60 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار ملاقات

ہفتہ 7 نومبر 2015 20:38

چین اور تائیوان کے رہنماؤں کے درمیان سنگاپور میں 60 سال سے زائد عرصے ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 نومبر۔2015ء) چین اور تائیوان کے رہنماؤں کے درمیان سنگاپور میں 60 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار ملاقات ہوئی ہے۔تائیوان کے صدر ما ینگ یو اور چینی صدر شی جن پنگ نے ملاقات کے آغاز سے قبل ایک دوسرے سے مصافحہ کیا جسے بڑے پیمانے پر ایک علامت کے طور پر دیکھاگیا چین کے خیال میں تائیوان ان سے جدا ہونے والا صوبہ ہے جو ایک دن واپس جڑ جائے گا تاہم تائیوان میں بہت سے لوگ اسے آزادی کے طور پر دیکھتے ہیں اور انھیں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر تشویش بھی ہے۔

ایک پر تعیش ہوٹل میں شروع ہونے والی اس ملاقات میں ما ینگ نے کہاکہ دونوں فریقین کو ایک دوسرے کی اقدار اور زندگی گزارنے کے طریقوں کی عزت کرنی چاہیے۔دوسری جانب چینی صدر نے اپنے ہم منصب سے کہا کہ ہم ایک خاندان ہیں۔

(جاری ہے)

شی جن پنگ نے کہاکہ آبنائے تائیوان کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات نے پانیوں کے دونوں جانب تعلقات میں ایک تاریخی باب کا آغاز کیا اور تاریخ اس دن کو یاد رکھے گی۔

ما ینگ نے اس ملاقات کو دوستانہ اور مثبت کہا ہے تاہم دونوں ممالک کے درمیان کوئی بڑا سمجھوتہ یا معاہدہ طے نہیں پایا ہے۔انھوں نے کہا کہ جنوبی چین کے متنازع سمندری حدود جو حال ہی میں خطے کے لیے باعث تشویش رہا ہے کے موضوع پر بات نہیں کی جائے گی۔تاہم شی جن پنگ نے نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور میں خطاب کے دوران اس مسلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ہمیشہ تنازعوں کو پر امن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :