فلمی حلقوں کا ہمایوں سعید کی جا نب سے آئندہ سال 3 فلمیں بنانے کے اعلان کا خیر مقدم

ہفتہ 7 نومبر 2015 20:50

فلمی حلقوں کا ہمایوں سعید کی جا نب سے آئندہ سال 3 فلمیں بنانے کے اعلان ..

لاہور۔7 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔7 نومبر۔2015ء)اداکار ہمایوں سعید کے 2016ء میں تین نئی فلمیں بنانے کے اعلان پر فلمی حلقوں میں ان کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور کے فلمی حلقوں میں محمد پرویز کلیم ،ہدایت کار الطاف ، اداکار مصطفی قریشی، ہدایت کار محمد طارق اور دیگر نے کہا ہے کہ ہمایوں سعید نے رواں برس بھی معیاری فلمسازی کر کے فلم انڈسٹری کا وقار بلند کیا اور آئندہ بھی خدا انہیں ان کے مشن میں کامیاب کرے گا۔ ہمایوں سعید کے اس بیان کے بعد لاہور سے بھی نئی فلموں کے حوالے سے سرمایہ کاری کا آغاز متوقع ہے۔