چار پاکستانی کھلاڑیوں نے پریذیڈنٹ گولڈ کپ انٹر نیشنل سکواش چیمپئن شپ کے کواٹر فائنلز کیلئے کوالیفائی کر لیا

ہفتہ 7 نومبر 2015 21:35

چار پاکستانی کھلاڑیوں نے پریذیڈنٹ گولڈ کپ انٹر نیشنل سکواش چیمپئن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 نومبر۔2015ء) پریذیڈنٹ گولڈ کپ انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 2015 کے مین راؤنڈز کا آغاز آج مصحف سکواش کمپلکس اسلام آباد میں ہوا۔جنرل منیجر سرینا ہوٹل اسلام آباد مشیل اے گیلپاں اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان کے فرحان محبوب، طیب اسلم ، ناصر اقبال اوردانش اطلس نے اپنے میچیز جیت کر کواٹر فائنلز کے لئے کوالیفائی کیا۔

کواٹر فائنل کھیلنے والے دیگر کھلاڑیوں میں مصر کے کھلاڑی عمر عبد المغیداور،کریم الفتحی ، امریکی کھلاڑی ٹاد ہمیٹی، اوراردن کے احمد السراج نے بھی اپنے میچز میں کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ مین راونڈ کے مقابلوں میں مصر کے کھلاڑی عمر عبد المغید نے پاکستانی کھلاڑی عاصم خان کو تین۔

(جاری ہے)

صفر(گیارہ۔نو،گیارہ۔دو اور چودہ۔

بارہ )سے،دوسرے میچ میں فرحان محبوب نے اپنے ہم وطن کھلاڑی خواجہ عادل مقبول کو تین۔ایک (پانچ۔گیارہ،گیارہ۔سات،گیارہ۔چھ اور گیارہ۔پانچ )سے ،تیسرے میچ میں اردن کے کھلاڑی احمد السراج نے آسٹریا کے کھلاڑی عقیل رحمن کو بھی تین۔ایک(آٹھ۔گیارہ،گیارہ۔تین،گیارہ۔آٹھ اور گیارہ۔سات)سے،چوتھے میچ میں ناصر اقبال نے وقار محبوب کو تین۔صفر(گیارہ۔

چار،گیارہ۔نو اور گیارہ۔سات )سے،پانچویں میچ میں امریکی کھلاڑی ٹاڈ ہیئمٹی نے پاکستانی کھلاڑی اسرار احمد کو تین۔صفر(گیارہ۔چھ،تیرہ۔گیارہ اور گیارہ ۔تین )سے،چھٹے میچ میں طیب اسلم نے محمد ثاقب یوسف کو تین۔ایک(گیارہ۔نو،گیارہ۔آٹھ،دس۔بارہ اور گیارہ۔نو )سے،ساتویں میچ میں مصر کے کھلاڑی کریم الفتحی نے پاکستانی کھلاڑی عباس شوکت کو تین۔صفر(گیارہ۔تین،گیارہ ۔سات اور گیارہ۔پانچ) سے جبکہ آٹھویں اور آخری میچ میں دانش اطلس نے رئیس خان کو(گیارہ۔سات، گیارہ ۔چار، گیارہ ۔سات) سے شکست دیکر کوارٹرفائنل میں جگہ بنا لی۔