خواتین خود پر بھروسہ کریں اور صلاحیتوں کو ضائع نہ ہونے دیں‘ دیپیکا پڈوکون

دیپیکا کی فلم ’تماشا‘ 27 نومبر اور’ ’باجی راوٴ مستانی“ 18 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

اتوار 8 نومبر 2015 12:06

خواتین خود پر بھروسہ کریں اور صلاحیتوں کو ضائع نہ ہونے دیں‘ دیپیکا ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ دپیکا پڈوکون کا خواتین پر زور دیتے ہوئے کہنا ہے کہ خود پر بھروسہ کریں اور اپنی صلاحیتوں کو کبھی ضائع نہ ہونے دیں۔انڈین ایکسپریس کے مطابق دپیکا پڈوکون کا باصلاحیت خواتین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق اور ان کی اہمیت کا اندازہ کسی ایک دن سے نہیں لگایا جاسکتا۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق ہمیں ویمن ڈے جیسا دن منانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔دپیکا نے مزید کہا ہے خواتین ہر کام کر سکتی ہیں اور جذباتی طور پر بھی کافی مضبوط ہوتی ہیں۔تمام خواتین کو پیغام دیتے ہوئے دپیکا کا کہنا تھا کہ خود پر بھروسہ رکھیں اور اپنی صلاحیتوں کو ضائع نہ ہونے دیں۔دپیکا کی آنے والی فلم ’تماشا‘ 27 نومبر کو جبکہ ’باجی راوٴ مستانی‘ 18 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :