یااللہ امت کو پریشانیوں سے نکال دے ‘تبلیغی اجتماع آہوں، سسکیوں اوررقت آمیز دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر

اتوار 8 نومبر 2015 15:15

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء )عالمی تبلیغی اجتماع آہوں، سسکیوں اوررقت آمیز دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ۔اختتامی دعا امیر جماعت حاجی عبدالوہاب نے کروائی ۔دعا کا دورانیہ 25منٹ رہا ،دس منٹ اردو اور پندرہ منٹ عربی میں دعا کی گئی ۔دعا کا آغاز سوا دس بجے ہوا ۔دعا کے اہم نکات درج ذیل تھے۔

(جاری ہے)

یااللہ امت کو پریشانیوں سے نکال دے ،یااللہ مقروضین کے قرضوں کی ادائیگی کے لئے غائب سے اسباب پیدا فرما ،بے اولادوں کو نرینہ اولاد نصیب فرما ،پوری دنیا میں دینی مدارس کی حفاظت فرما ،یاللہ ہمارے گناہوں کو معاف فرما ،اپنی رحمتوں و برکتوں کا نزول فرما ،یاللہ ہمارئے اٹھائے ہوئے ہاتھوں کو قبول فرما ،دعوت و تبلیغ کے کام کو پوری دنیا میں پھیلا دے ،امت کو مشکلات اور پریشانیوں سے نجات دے،مساجد کی حفاظت فرما ،یاللہ دین کی ہوائیں چلا دے ،دین کی فضا ئیں بنا دے ،ہر امتی کو دین پر چلنے والا بنا دے ،اکرام مسلم پر عمل کی توفیق فرما ،اجتماع کو قبول فرما ۔