مصنوعی جزیروں کی تعمیر سے خطے میں تنازع جنم لے سکتا ہے امریکا

چین کی جانب سے جنوبی بحیرہ چین میں مصنوعی جزیروں کی تعمیر پر امریکا کو سخت تشویش ہے وزیر دفاع کا خطاب

اتوار 8 نومبر 2015 15:19

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) امریکا نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے متنازع مصنوعی جزیروں کی تعمیر سے خطے میں تنازع جنم لے سکتا ہے ، ان خیالات کا اظہار پنٹاگون کے سربراہ ایشٹن کارٹر کلی فورنیا کے شہر سِم ویلی میں منعقدہ ایک ڈیفنس فورم سے خطاب میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چین کی جانب سے جنوبی بحیرہ چین میں مصنوعی جزیروں کی تعمیر پر امریکا کو سخت تشویش ہے ، اور اس سے خطے میں تنازع جنم لے سکتا ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ امریکا یہاں سے بحری جہازوں کے آزادانہ گزرنے کو یقینی بنانے کیلئے آئندہ بھی اقدامات کرے گا۔ بیجنگ ، جنوبی بحیرہ چین کے زیادہ تر حصے کا دعویدار ہے ، اور یہ سالانہ پانچ کھرب ڈالر مالیت کا تجارتی راستہ ہے ، اس کے علاوہ ویت نام ، ملائشیا ، برونائی ، فلپائن اور تائیوان بھی اس راستے کے دعویدار ہیں۔

متعلقہ عنوان :