Live Updates

قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس2 روزہ وقفے کے بعد (کل)دوبارہ شروع ہونگے

قومی اسمبلی میں سپیکر کا انتخاب کیا جائے گا،وزیر اعظم اورغیر ملکی سفیروں سمیت عمران خان بھی اجلاس میں شرکت کریں گئے سپیکر شپ کیلئے ایاز صادق، شفقت محمود اورغازی گلاب جمال کے درمیان مقابلہ ہو گا،فاتح امیدوار سے قائمقام سپیکر حلف لیں گے

اتوار 8 نومبر 2015 15:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس 2روزہ وقفے کے بعد(کل)پیر کو دوبارہ شروع ہونگے ،قومی اسمبلی میں سپیکر کا انتخاب کیا جائے گا،سپیکر شپ کیلئے مسلم لیگ (ن)کے آیاز صادق،تحریک انصاف کے شفقت محمود اور فاٹا کے غازی گلاب جمال کے درمیان مقابلہ ہو گا،وزیر اعظم نواز شریف ،غیر ملکی سفیروں سمیت پی ٹی آئی چےئر مین عمران خان بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 2روزہ وقفے کے بعد (کل )پیر کو قائم مقام سپیکر مر تضیٰ جاوید عباسی کی زیر صدرات صبح9بجے پارلیمنٹ ہاوس میں شروع ہوگا۔پارلیمنٹ ذرائع کے مطابق اجلاس کا آغازتلاوت کلام پاک سے ہوگا ،جس کے بعد قائم مقام سپیکر مر تضیٰ جاوید عباسی سپیکر کے انتخاب کے طریقہ کار کا اعلان کر یں گئے اور پھر سپیکر شپ کیلئے مسلم لیگ (ن)کے آیاز صادق،تحریک انصاف کے شفقت محمود اور فاٹا کے غازی گلاب جمال کیلئے اراکین اسمبلی خفیہ رائے شماری کریں گئے، خفیہ رائے شماری کا مر حلہ مکمل ہونے کے بعد اجلاس میں وقفہ ہو گا۔

(جاری ہے)

وقفے کے بعد قائم مقام سپیکر مر تضیٰ جاوید عباسی سپیکر کے انتخاب کیلئے کرائی گئی پولنگ کے نتائج کا اعلان کر یں گئے اور پھر قائم مقام سپیکر مر تضیٰ جاوید عباسی منتخب ہونے والے سپیکر قومی اسمبلی سے حلف لیں گئے جس کے بعد منتخب ہونے والے سپیکر کے حوالے سے ایوان میں تقاریر کی جائیں گی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سپیکر شپ کیلئے نامزد امیدوار شفقت محمود نے گزشتہ جمعہ کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جبکہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)کے نامزد امیدوار آیاز صادق اور فاٹا کے غازی گلاب جمال نے سپیکر شپ کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی گزشتہ روز سیکر ٹری قومی اسمبلی کو جمع کروائے۔

جس کے بعد سیکر ٹری قومی اسمبلی نے سکروٹنی کے بعد تینوں امیدواراوں کو سپیکر کیلئے ہونے والے انتخاب کیلئے اہل قرار دیا اور امیدوروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔دوسری جانب تحر یک انصاف، جماعت اسلامی اور فاٹا اراکین کے علاوہ تمام اپوزیشن جماعتوں نے حکمران جماعت کے امیدوار ایاز صادق کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔سینیٹ کا اجلاس 2روزہ وقفے کے بعد(کل)پیر کو چےئر مین رضا ربانی کی زیر صدرات سہ پہر3بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات