لویر دیر، بیکری کے گودام میں خوفناک آتشزدگی سے 2 سگے بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

مرنے والوں کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع باغ سے ہے،لاشیں آبائی علاقے میں پہنچا دی گئیں، خال پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ، واقعے کی وجہ سے خال کی فضا سوگوار رہی

اتوار 8 نومبر 2015 15:53

لویر دیر/ باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 نومبر۔2015ء) خال مین بازارمیں بیکری کے گودام میں خوفناک آتشزدگی سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق افراد میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں،جان بحق ہونے والوں کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع باغ سے ہے،لاشوں کو الخدمت فاونڈیشن نے رضاکارانہ طور پر آبائی علاقہ کو پہنچادی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تقریبا 1.00 بجہ خال بازار میں بجلی کی شارٹ سر کٹ سے عابد حسین ،ساجد حسین سکنہ آزاد کشمیرکے بیکری کے گودام اچانک آگ بھڑک اٹھی ،جس کے نتیجے میں بیکری کے گودام کے ایک کمرے میں محو خواب محمدحقیق،معظم،شکیل،حبیب اور وحید آگ کے شعلوں میں پھنس گئے ۔

آگ کے شعلے دیکھتے ہی گشت پر موجود پولیس نے لوگوں کو جگانے کیلئے ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں علاقے کے عوام گھروں سے نکل کر خال بازار مین ج ائے وقوع پر پہنچ گئے جائے وقوع پر پہنچنے والے افراد نے بکری کے گودام میں آگ میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کی بھر پور کوشش کی لیکن آگ کے شعلے اتنے شدید تھے کہ جائے وقوع پر جمع افراد نے آگ میں پھنسے ہوئے افراد کی نکالنے میں کامیاب نہ ہوسکے اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ گاڑی جائے وقوع پر پہنچ گئی فائر بریگیڈ گاڑی مقامی پولیس اور مقامی لوگوں نے سرتوڑ کوششوں کے بعد آگ بجھانے میں کامیاب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

آگ پر قابو پانے کے بعد بیکری کے گودام میں پھنسے ہوئے 5افراد کو نکال لیا اور بعد ازاں ان کو ان کو اپنی مدد آپ کے تحت ڈسٹرکت ہسپ)تال تیمرگرہ لایا گیا جہاں 5افراد محمد حقیق،حبیب،شکیل،معظم اور وحید ہسپتال پہنچنے سے پہلے دم گٹھنے سے جان بحق ہوگئے تھے ۔ جبکہ مذکورہ جان بحق افراد میں دو بھائی بھی شامل ہیں جان بحق افراد کوالخدمت فاونڈیشن نے رضاکارانہ طور پر جان بحق افراد کی مئیتیں اپنے علاقے باغ آزاد کشمیر کو پہنچا دئیے جبکہ اس افسوس ناک واقعے کی سوگ میں خال بازار کے تمام کاروباری مراکز اتوار کے روز بند رہے اور جان بحق افراد کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی ۔

تاجر برادری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جان بحق افراد کی ورثاء کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کرے ۔ادھر خوفناک آتشزدگی سے بیکری کا گودام سامان سمیت جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا جبکہ خال پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی مذکورہ واقعے کی وجہ سے خال کی فضا سوگوار رہی ۔