آرمی چیف جنرل راحیل شریف 15 نومبرکوامریکا کا دورہ کریں گے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 8 نومبر 2015 16:48

آرمی چیف جنرل راحیل شریف 15 نومبرکوامریکا کا دورہ کریں گے

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف 15 سے 20 نومبرتک امریکا کا دورہ کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس ی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف 15 سے 20 نومبرتک امریکا کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران ان کی ملاقات عسکری اورسیاسی قیادت سے ہوگی جب کہ ملاقاتوں میں سیکیورٹی معاملات اور دو طرفہ امورپرتبادلہ خیال کیاجائے گا۔