دیپال پور، ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں تین افرادجاں بحق، ایک زخمی

اتوار 8 نومبر 2015 16:50

دیپالپور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں تین افرادجاں بحق ایک شدید زخمی ہو گیا ۔ تفصیل کے مطا بق پہلے حا د ثے میں طبروق چیک پوسٹ اوکاڑہ کینٹ کے قریب گجرات کا رہائشی جہانگیر اپنی بیوی نگینہ بی بی اور اڑھائی سالہ بیٹے عبدالحنان کے ہمراہ موٹرسائیکل پر آ رہا تھا کہ تیز رفتار بس کی ٹکر کے نتیجہ میں اس کی بیوی اور بیٹا موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ جہانگیر زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال میں داخل کرا دیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسرے حادثہ میں چک14/4-L کا رہائشی ناصر عباس صدام فیصل آباد روڈ پر موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ شریف سرجیکل ہسپتال کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر کے نیتجہ میں ناصر عباس صدام جاں بحق ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :