انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں گھیراؤ جلاؤ ‘توڑ پھوڑ اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کے مقدمے میں عوامی تحریک کے 109کارکنوں پر (منگل) فرد جرم عائد کی جائیگی
اتوار 8 نومبر 2015 16:59
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں گھیراؤ جلاؤ ‘توڑ پھوڑ اور پولیس کے جوانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں عوامی تحریک کے 109کارکنوں پر منگل کو فرد جرم عائد کی جائیگی ۔
(جاری ہے)
تھانہ للا جہلم میں درج عوامی تحریک کے 110کارکنوں کیخلاف مقدمہ کی گزشتہ سماعت کے دوران افتخار وغیرہ سمیت 109ملزمان پیش ہوئے جبکہ ایک ملزم عبداللہ حاضر نہیں ہواجس کے متعلق پولیس نے رپورٹ پیش کی کہ یہ ملزم میانوالی جیل میں پابند ہے ، جس کے خلاف وہیں ایک اور مقدمہ درج ہوا، اس لئے وہ پیش نہیں ہو سکا، عدالت نے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے 109ملزمان جو حاضر تھے ان میں مقدمہ کی نقول تقسیم کر دیں اور فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت10نومبر تک ملتوی کر دی تھی ۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف لاہور جاتے ہوئے للا انٹر چینج کے قریب کار سرکار میں مداخلت کرنے، امن وامان کی صورت حال خراب کرنے اور پولیس پر پتھراؤ کرنے کے الزام میں ملوث ہونے پر مقدمہ درج کیا تھا، اس مقدمہ میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.