سراج الحق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے سپیکر کے انتخاب کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

امیر جماعت اسلامی نے پارلیمانی بورڈ کو سپیکر کے انتخابات میں اتفاق رائے اور بلامقابلہ انتخاب نہ ہونے پر پارلیمانی بورڈ کو کسی ایک امیدوار کی حمایت کا اختیار دیدیا

اتوار 8 نومبر 2015 17:21

طلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی کے سپیکر کے انتخاب میں اتفاق رائے کے حوالے سے سراج الحق کی زیر صدارت جماعت اسلامی پاکستان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں جماعت کے امیر نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی بورڈ کو سپیکر کے انتخابات کے حوالے سے تمام جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان اتفاق رائے پیدا اور بلامقابلہ انتخاب نہ ہونے پر پارلیمانی بورڈ کو کسی ایک امیدوار کی حمایت کا اختیار بھی دیدیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو اجلاس کے دوران امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے پارلیمانی رہنماؤ ں کو ہدایت کی ہے کہ قومی اسمبلی کے سپیکر کیلئے قومی اتفاقِ رائے پیداکیا جائے جبکہ بلامقابلہ انتخاب نہ ہونے پر پارلیمانی بورڈ کو کسی ایک امیدوار کی حمایت کا اختیار بھی دے دیا گیا ہے۔اجلاس میں جماعتِ اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ بھی شریک تھے۔قومی اسمبلی کے سپیکر کیلئے پیر کے روز ہونے والے ووٹنگ کے عمل کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے سردار ایاز صادق، پاکستان تحریکِ انصاف کی طرف سے شفقت محمود اور فاٹا اتحاد کی طرف سے جی جی جمال امیدوار ہیں۔