طیاروں کوہوا بازی کی صنعت کے معیار کے مطابق باقاعدگی سے دیکھ بھال کے عمل سے گزار جاتا ہے‘ترجما ن پی آئی اے

اتوار 8 نومبر 2015 17:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 نومبر۔2015ء ) قومی ائیر لائن (پی آئی اے )نے وضاحت کی ہے کہ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل تمام طیاروں کوہوا بازی کی صنعت کے معیار کے مطابق باقاعدگی سے دیکھ بھال کے عمل سے گزار جاتا ہے،پی آئی اے کے پاس صرف ایک بوئنگ 747ائیرکرافٹ ہے جس نے اپنی پرواز کی عمر پوری کرلی ہے جو اب پرواز کی صلاحیت نہیں رکھتا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان پی آئی اے نے ایک بیان میں کہاکہ پی آئی اے ملکی اور غیر ملکی فلائٹ شیڈول طیاروں کی روزہ مرہ کی مرمت کو پیش نظر رکھ کر تیار کرتا ہے اس لیے اس حوالے سے کوئی تاخیر نہیں ہوتی ۔ترجمان کے مطابقپی آئی اے کے بیڑے میں شامل تمام دوسرے طیاروں کوہوا بازی کی صنعت کے معیار کے مطابق باقاعدگی سے دیکھ بھال کے عمل سے گزار جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :