وزیراعلیٰ شہبازشریف کا مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی سید مخدوم علی رضا کے انتقال اظہارتعزیت

اتوار 8 نومبر 2015 17:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی سید مخدوم علی رضا کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا ا ظہا ر کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اورسوگوار خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے۔وزیراعلیٰ نے مرحوم کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سید مخدوم علی رضاکے انتقال پر دلی دکھ ہوا ہے، مرحوم ایک مخلص سیاستدان تھے ۔