کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ پر عوام کا رش کم نہ ہوسکا

اتوار کا دن لائسنس بنوانے کے لیے خواتین اور بزرگ شہریوں کیلئے مختص ہے اس کے باوجود دیگر شہری بھی لائسنس بنوا تے رہے

اتوار 8 نومبر 2015 17:50

کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ پر عوام کا رش کم نہ ہوسکا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ پر عوام کا رش کم نہ ہوسکا، اتوار کا دن لائسنس بنوانے کے لیے خواتین اور بزرگ شہریوں کیلئے مختص ہے اس کے باوجود دیگر شہری بھی لائسنس بنوا تے رہے۔ٹریفک پولیس حکام کے مطابق عام شہریوں کو لائسنس بنوانے کی اجاز ت اس لیے دی گئی ہے کیونکہ بزرگ شہری اور خواتین کے لیے الگ الگ کاؤنٹربنائے گئے ہیں۔

ڈرائیونگ لائسنس برانچز پر شہریوں کا رش اتوار کو بھی برقرار رہا، لوگ صرف فارم کا ٹوکن حاصل کرنے کی لائن میں کھڑے رہے۔ روزانہ کی بنیاد پر 350سے400ٹوکن جاری کر کے فارم دیے جارہے ہیں کہ جبکہ اتوار کو یہ تعداد 500سے تجاوز کر گئی ہے۔اضافی نفری، اضافی کاؤنٹرز اور اضافی ڈاکٹرز کے باعث شہریوں کو ریلیف تو ضرور ملا ہے تاہم کچھ شہری پھر بھی شکوہ کرتے رہے۔

(جاری ہے)

لائسنس برانچ کا آن لائن سسٹم بھی خراب ہے اور اگر کسی نے ناظم آباد کے علاوہ دوسری برانچ سے لرنر یا پرمستقل لائسنس حاصل کیا ہے تو اس کو مستقل یا ڈپلیکیٹ لائسنس کا اجرا نہیں کیا جاسکتا ۔پولیس حکام نے مہم شروع ہونے پر دعوی کیا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر پانچ ہزارلائسنس جاری کیے جاسکتے ہیں تاہم اعداد و شمار کو جمع کر لیا جائے تو تینوں برانچز سے جاری ہونے والے لائسنسز کی تعداد ڈھائی ہزار کے لگ بھگ ہے اور تین ماہ کے مقررہ وقت اگر اسی شرح سے کام ہوا تو شاید ہی تمام شہری لائسنس حاصل کرپائیں۔

متعلقہ عنوان :