آسٹریلوی رائل بحریہ میں حجاب پہننے والی خاتون پہلی مسلمان کپتان بن گئیں

اتوار 8 نومبر 2015 18:34

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) آسٹریلیا کی شاہی بحریہ میں مسلمان خاتون کپتان کے عہدے پر فائز ہوگئیں جو آسٹریلوی رائل بحریہ کی حجاب پہنے والی پہلی مسلمان کپتان ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصری نڑاد آسٹریلوی خاتون مونا شینڈی رائل بحریہ پر ہتھیاروں کی الیکٹریکل انجینئر بھی ہیں، انھیں حال ہی میں آسٹریلوی بحریہ کی اسلامی مشیر کی حیثیت سے بھی تعینات کیا گیا ہے۔

مونا شینڈی اسلامی یونیفارم اور سر پر حجاب پہن کر بحریہ کے جنگی جہازوں پر اپنے فرائض انجام دیتی ہیں جبکہ ایک ماں کی حیثیت سے وہ گھر پر تین بچوں کی پرورش اور نگہداشت کی ذمہ داری بھی پوری کرتی ہیں۔ انہیں گزشتہ ہفتے نیوساؤ تھ ویلز بزنس نے”وومن آف دی ائیر 2015 “ کے خطاب سے نوازا ہے۔