Live Updates

تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگیوں میں مرتکب پارٹی رہنماؤں کو سزاسنا دی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 8 نومبر 2015 19:20

تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگیوں میں مرتکب پارٹی رہنماؤں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگی کے مرتکب رکن صوبائی اسمبلی امجد آفریدی کو پارٹی سے بے دخل کردیا جبکہ متعدد دیگر رہنماوٗں کی سرزنش بھی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگیوں کی شکایت کی تحقیقات کے لئے نائب سربراہ شاہ محمد قریشی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی۔

کمیٹی میں شاہ محمود قریشی کے علاوہ نعیم الحق، سیف اللہ خان نیازی اورفضل خان بھی شامل تھے۔ تحریک انصاف کی جانب سے قائم کردہ شکایات ازالہ کمیٹی نے ایم پی اے امجد آفریدی کو پارٹی سے بے دخل کردیا۔ کونسلرزکو ووٹ ڈالنے سے روکنے پررکن صوبائی اسمبلی یاسین خلیل آئندہ کے لئے حکومتی اورجماعتی عہدے کے لئے نااہل قراردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی اوررکن صوبائی اسمبلی ضیاءاللہ بنگش کی سخت سرزنش کی ہے اورمانسہرہ میں پارٹی مفادات کے تحفظ میں ناکامی پراعظم سواتی کو بھی تنبیہ جاری کی گئی ہے۔

کمیٹی نے اعظم سواتی کو آئندہ مقامی سطح پر پارٹی معاملات کے حوالے سے کوئی ذمہ داری نہ سونپنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ دوسری جانب پشاورمیں غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے رکن صوبائی اسمبلی عارف یوسف کو بھی سخت تنبیہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات