Live Updates

پی ٹی آئی چےئرمین اور ریحام خان کے درمیان طلاق کی وجہ عمران خان کا پالتو کتا ”شیرو“ بنا ،سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

اتوار 8 نومبر 2015 19:40

اسلام آباد/لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) برطانوی اخبار کی جانب سے عمران خان اور ریحام خان کے درمیان طلاق کی وجہ بیڈروم میں کتوں کا داخلہ بننے کے انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر عمران خان کے کتے ”شیرو“کے حوالے سے ایک نئی بحث چھڑ گئی ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹس پر تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان اور ریحام خان کے درمیان طلاق کے حوالے سے برطانوی اخبار کے انکشاف کے بعد نئی بحث چھڑ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

صارفین عمران خان اور ریحام خان کی طلاق کی وجہ بننے والے عمران خان کے کتے ”شیرو“ پر مختلف تبصرے کررہے ہیں۔برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے ایس ایم ایس کے ذریعے تین بار ریحام خان کو طلاق دی ، پھر چند لفظوں کی ای میل بھی کر دی۔ کپتان کے بیڈ روم میں کتوں کا داخلہ بند کرنے پر تْو تکرار معمول بن گیا تھا۔عمران خان اور ریحام خان کی زندگی کی پارٹنر شپ اسی طرح غیر متوقع طور پر ٹوٹی جس طرح بنی تھی۔ برطانوی اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان کو عمران خان کے جمائمہ خان کے ساتھ تعلقات پر بھی شدید اعتراض تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات