‘بجرنگی بھائی جان’ کی “منی” نے دھوم مچا دی
فہد شبیر اتوار 8 نومبر 2015 20:06
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8نومبر۔2015ء)سپر سٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ”پریم رتن دھن پایو“کا ٹائٹل سانگ بولی ووڈ میں مقبولیت کے گزشتہ تمام تر ریکارڈز توڑ چکا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق متعدد اداکارائیں ”پریم رتن دھن پایو “ پر ڈبسمش ویڈیوز سماجی روابط کی سائٹس پر اپلوڈ کر چکی ہیں۔سپر سٹار سلمان خان کی رواں سال جولائی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی بلاک بسٹر فلم ”بجرنگی بھائی جان “ میں منی کو کردار ادا کرنے والی سات سالہ ہرشالی ملہوترا کی طرف سے حال ہی میں سونم کپور کے ”پریم رتن دھن پایو“ گانے میں رقص کی بھرپور نقل کی کوشش کی گئی ہے۔
ہرشالی کی ”پریم رتن دھن پایو“سانگ پر پرفارمنس کی ویڈیو سپر سٹار سلمان خان کی طرف سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی گئی ۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں ویڈیو کے کیپشن میں سلمان خان کی طرف سے ”سو سویٹ منی “ بھی لکھا گیا ہے۔ واضح رہے چائلڈ سٹار ہرشالی کی طرف سے متعدد بار کہا جا چکا ہے کہ وہ سلمان خان کی طرح سپر سٹار بنیں گی۔
so sweet Munni ... pic.twitter.com/Qj3wLR7pVE
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) November 7, 2015
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
’’عشق مرشد‘‘کی آخری قسط بڑے پردے پر دکھائے جانے کا امکان
-
درفشاں سلیم ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے مشہور ہوئیں، نازش جہانگیر
-
اداکارہ اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خبریں گردش کرنے لگیں
-
مشہورپوپ سنگرکا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان
-
لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
شاہ رخ خان کی اپنی بیٹی سوہانا کی فلم کیلئے 200 کروڑ کی سرمایہ کاری
-
رنبیرکپورکے نئے اوتار نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا
-
مہوش نے بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات بتا دیں
-
اسد صدیقی کی سالگرہ پر اہلیہ کے ہمراہ رومانوی تصویر کی سوشل میڈیا پر دھوم
-
بشری انصاری نے مداحوں کو اپنے دوسرے شوہر سے ملوا دیا
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے 2 شوٹر گرفتار
-
ہالی ووڈ فلمرسٹ کے سیٹ پراصل گولی چلنے کا معاملہ، خاتون کو 18 ماہ قید کی سزا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.