اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی دعوت پر تاجک صدر 12 نومبر کو اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفترخارجہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 9 نومبر 2015 11:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 نومبر 2015 ء) : ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی دعوت پر تاجک صدر 12 نومبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے. تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ تاجک صدر 12 سے 13 نومبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ دورے پر صدر تاجکستان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا. وفد میں تاجکستان کے وزراء، بزنس کمیونٹی اور اعلیٰ حکام بھی شامل ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق تاجک صدر کا یہ معمول کا دورہ سیاسی اور معاشی لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ صد تاجکستان اپنے 2 روزہ دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف اور صدر سے ملاقات بھی کریں گے۔ جبکہ اس دورے میں دونوں ممالک کے مابین توانائی، ریل، سڑک اور تجارت جیسے اہم معاہدوں پر دستخط ہونا بھی متوقع ہے.