قومی اسمبلی کے 20 ویں سپیکر کا انتخاب…وزیراعظم نواز شریف نے ووٹ ڈال کر پولنگ کا آغاز کیا

پیر 9 نومبر 2015 11:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی کے 20ویں سپیکر کے انتخاب کے لئے ووٹ ڈال کر پولنگ کا آغاز کیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو خفیہ رائے شماری سے قومی اسمبلی کے بیسویں سپیکر کا انتخاب کیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے سردار ایاز صادق جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے شفقت محمود میں مقابلہ ہوا۔

سپیکر کا انتخاب آئین کے آرٹیکل 53 اور قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط 9کے تحت کیا گیا۔

(جاری ہے)

342ارکان پر مشتمل ایوان میں مسلم لیگ (ن) کے اراکین کی تعداد 188‘ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین 46‘ تحریک انصاف 33‘ ایم کیو ایم 24‘ جے یو آئی (ف) 13‘ مسلم لیگ فنکشنل کے 5‘ جماعت اسلامی کے 4‘ مسلم لیگ (ق) کے 2‘ پختونخوا ملی پارٹی کے 4‘ عوامی نیشنل پارٹی کے 2‘ مسلم لیگ ضیاء اور عوامی مسلم لیگ کے ایک ایک رکن سمیت دیگر اراکین شامل ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے سپیکر کے انتخاب کے لئے ووٹ ڈال کر پولنگ کا آغاز کیا جس کے بعد وہ ایوان سے چلے گئے۔