(ن) لیگ کے سپیکر کے امیدوار کو ووٹ دینا کفر ، جمہوریت کیلئے نقصان دہ جماعت ہے‘ایاز صادق کا بطور سپیکر رویہ ٹھیک نہیں تھا‘شفقت محمود کو ووٹ دوں گا

مظفر گڑھ سے آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید خان دستی کی میڈیا سے بات چیت

پیر 9 نومبر 2015 11:58

(ن) لیگ کے سپیکر کے امیدوار کو ووٹ دینا کفر ، جمہوریت کیلئے نقصان دہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) مظفر گڑھ سے آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید خان دستی نے (ن) لیگ کے سپیکر کو ووٹ ڈالنے کو کفر قرار دیتے ہوئے (ن) لیگ کو جمہوریت کیلئے نقصان دہ قرار دیدیا‘ایاز صادق کا بطور سپیکر رویہ ٹھیک نہیں تھا‘شفقت محمود کو ووٹ دوں گا۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤ س کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا کہ (ن) لیگ کے سپیکر کے امیدوار کو ووٹ دینا کفر اور جمہوریت کے لیے نقصان دہ جماعت ہے۔ سردار ایازصادق کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ایاز صادق کا بطور سپیکر رویہ ٹھیک نہیں تھااس لیے پی ٹی آئی کے امیدوار شفقت محمود کو اپنا ووٹ دوں گا۔