آج جمہوریت کیلئے بڑا دن ہے ‘عمران خان کو اب شکست تسلیم کرلینی چا ہیے ‘ایاز صادق کی جیت نہیں جمہوری اقدار کی جیت ہوگی‘عمران خود بھی محنت کریں ہمیں بھی پاکستان کی خدمت کرکے لوگوں کی جمہوریت سے وابستہ امیدوں کو پورا کرنے دیں

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کی قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت

پیر 9 نومبر 2015 11:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج جمہوریت کے لیے بڑا دن ہے ‘عمران خان کو اب شکست تسلیم کرلینی چا ہیے ‘آج ایاز صادق کی جیت نہیں جمہوری اقدار کی جیت ہوگی‘عمران خان بھی محنت کریں ‘ہمیں بھی پاکستان کی خدمت کرنے دیں‘اور لوگوں کی جمہوریت سے وابستہ امیدوں کو پورا کرنے دیں۔

وہ پیر کو یہاں قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ حمزہ شہباز شریف نے کہاکہ حکومت کے لیے اسنیپ الیکشن کڑوی گولی ہوتی ہے ۔ عمران خان نے دھرنوں اور الزام تراشیوں میں وقت ضائع کیا۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ بھی محنت کریں ہمیں بھی پاکستان کی خدمت کرنے دیں، ہمیں خدمت کرنے دیں اور لوگوں کی جمہوریت سے وابستہ امیدوں کو پورا کرنے دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آج جمہوریت کے لیے بڑا دن ہے ‘عمران خان کو اب شکست تسلیم کرلینی چا ہیے۔ انہوں نے کہاکہ آج ایاز صادق کی جیت نہیں جمہوری اقدار کی جیت ہوگی۔واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے22 اگست 2015 کو حلقہ این اے 122 میں ہونے والے انتخاب کو کالعدم قراردے کر دوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھا جس کی وجہ سے سردار ایازصادق کی اسمبلی رکنیت ختم ہونے پر قومی اسمبلی کے سپیکرکا عہدہ خالی تھا جس پر آج ووٹنگ کرائی جارہی ہے جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے سردار ایاز صادق اور پاکستان تحریکِ انصاف کی طرف سے سردار ایاز صادق سپیکر کے امیدوار ہیں۔