Live Updates

”اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی‘ جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی“

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی یوم اقبال کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کے دوران شاعری

پیر 9 نومبر 2015 11:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آج ہم ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف سے قرضے لے رہے ہیں اور اس کا بوجھ عوام پر ڈال رہے ہیں‘ علامہ اقبال کے دن کے حوالے سے ان کا یہ شعر”اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی‘ جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی“۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ آج ہم بھیک مانگے جارہے ہیں ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف سے قرضے لئے جارہے ہیں اور ان قرضوں کا بوجھ عوام پر ٹیکسوں کی صورت میں ڈال دیا جاتا ہے ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ جن سے قرضے لئے جارہے ہیں انہی کے سامنے جھکتے جارہے ہیں اس موقع پر ان کے ساتھ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی موجود تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات