بھکر ‘ما ہنی کے قریب مسا فر ویگن الٹنے سے 10افراد زخمی

پیر 9 نومبر 2015 12:06

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء)بھکر میں ما ہنی کے قریب مسا فر ویگن الٹنے سے 10افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتا ل منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پیر کو بھکرسے 80کلو میٹر دور علا قہ ما ہنی سے جھنگ جا نے والی ویگن اس وقت حا دثے کا شکا ر ہو ئی جب ویگن ڈرائیور نے اچا نک روڈ پر آنے والی دو سری گاڑی کو بچا نے کی کو شش کی مسا فر ویگن الٹ گئی جس کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہو گئے۔ جنہیں طبی امدا د کے لئے بھکر کے مختلف اسپتا ل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔