بالائی علاقوں میں شدید سردی،زلزلہ متاثرین کی مشکلات میں اضافہ

پیر 9 نومبر 2015 12:11

اسلام اّباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں ایک سے دو روز کے دوران مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔موسم کی سختی سے زلزلہ متاثرین کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں۔ بالائی علاقوں میں سردی کا راج برقرارہے۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں پہاڑوں پر برفباری جاری ہے،پہاڑی علاقوں میں برفباری سے جلانے کی لکڑی اور گرم کپڑوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

چائے اور قہوہ خانوں میں بھی رش بڑھ گیا ہے۔پنجاب،سندھ اور بلوچستان کے اکثر شہروں میں بھی موسم سرد ہے۔محکمہ موسمیات نے ایک سے دو روز کے دوران مالاکنڈ،ہزارہ،مردان،پشاور، کوہاٹ، ژوب، کوئٹہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام اّباد، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش اور برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :