یوم اقبال کی چھٹی کی منسوخی کے خلاف پنجاب بار کونسل کی اپیل پر لاہور ہائیکورٹ اور لاہور کی ضلعی عدلیہ میں ںوکلاءکی ہڑتال،وکلاءہڑتال کے باعث ہزاروں مقدمات کی سماعت متاثر ہونے سے سائلین کو مشکلات کا سامناکرنا پڑا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 9 نومبر 2015 12:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء) یوم اقبال کی چھٹی کی منسوخی کے خلاف پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وکلاءنے لاہور کی سیشن عدالتوں،ضلع کچہری،ماڈل ٹاون کچہری،کینٹ کچہری اور جوڈیشل کمپلیکس کے علاوہ عدالت عالیہ کا بائیکاٹ کیا اور اپنے مقدمات میں عدالتوں میں پیش نہ ہوئے۔

(جاری ہے)

وکلاءہڑتال کی بناءپر ہزاروں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی جسکی وجہ سے پیشی پر آئے ملزمان اور سائلین اگلی تاریخیں لے کر مایوس لوٹ گئے۔

وکلاءہڑتال کی وجہ سے دور دراز سے آئے سائلین کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔پنجاب بار کونسل کی وائس چئیرمین فرح اعجاز کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مفکر پاکستان کے یوم پیدائش کی چھٹی کی منسوخی وکلاءکو قابل قبول نہیں،حکومت نے کس ایجنڈے کے تحت یوم اقبال کی چھٹی منسوخ کی سمجھ سے بالاتر ہے جسکی پنجاب بھر کے وکلاءبھرپور مذمت کرتے ہیں۔