Live Updates

تحریک انصاف پاکستان کی سیاست نہیں کر رہی ‘عوام کو پی ٹی آئی کی غیر سنجیدہ سیاست کا سامنا ہے ‘دھاندلی کاشورمچانا کسی طورپردرست نہیں ‘ایاز صادق نے پہلے بھی ایو ان کو اچھے طریقے سے چلایا آئندہ بھی اسی انداز سے چلائیں گے

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے بات چیت

پیر 9 نومبر 2015 12:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پاکستان کی سیاست نہیں کر رہی ‘عوام کو پی ٹی آئی کی غیر سنجیدہ سیاست کا سامنا ہے ‘دھاندلی کاشورمچانا کسی طورپردرست نہیں ‘ایاز صادق نے پہلے بھی ایو ان کو اچھے طریقے سے چلایا آئندہ بھی اسی انداز سے چلائیں گے۔

وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ایاز صادق ایک سنجیدہ سیاست دان ہیں۔ انہوں نے بطور اسپیکر پہلے بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائی اور ایوان کو اچھے انداز میں چلایا۔ انکا کہنا تھا کہ ایاز صادق انشاء اللہ دوبارہ اسپیکر بن جائینگے اور اب دھاندلی کاشورمچانا کسی طورپردرست نہیں ہے۔انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی سیاست کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست پاکستانی سیاست نہیں عوام کوان کی غیرسنجیدہ سیاست کاسامناہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات