اقبال ڈے پر سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل جاری ‘طلباء اور والدین پریشان

پیر 9 نومبر 2015 12:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) اقبال ڈے پرسندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل جاری ہے۔ وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر عمل کرتے ہوئے سندھ بھر میں یوم اقبال کے موقع پر تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو کی جانب سے 9 نومبر کو سندھ بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کی جانب سے یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل نہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جبکہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے مطابق سندھ بھر کے اسکولوں میں9 نومبر کو تعطیل دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔جسکے باعث والدین اور طلبا پریشانی کا شکار ہوگئے تھے جبکہ کچھ نجی اسکولوں نے نو نومبر کو تعطیل دینے کا سرکلر بھی جاری کردیا تھا۔والدین اور طلبا کی پریشانی کو دور کرنے کے لیے وزیر تعلیم سندھ کی جانب سے یوم اقبال کے موقع پر سندھ بھر کے اسکول کھلے رکھنے کا اعلان کیا گیا۔نثار کھوڑو کے مطابق آج اسکولوں میں یوم اقبال منایا جائے تاکہ طلبا کو علامہ اقبال کے حوالے سے آگاہی مل سکے۔

متعلقہ عنوان :