Live Updates

عمران خان کی سپیکر شپ کی ووٹنگ کیلئے 4 منٹ کیلئے اسمبلی آمد‘ کسی سے مصافحہ نہ کیا

پیر 9 نومبر 2015 12:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے دوران ایوان میں صرف چار منٹ کیلئے آئے‘ کسی سے مصافحہ نہ کیا‘ ووٹ پول کرنے کے فوراً بعد ایوان سے چلے گئے‘ شاہ محمود قریشی اپنی سیٹ پر بیٹھے رہے نہ استقبال کیا اور نہ ہی الوداع کرنے گئے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ایوان میں 10بج کر 33منٹ پر آئے پی ٹی آئی چیئرمین نے ایوان میں آمد پر پارٹی اراکین کے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے علاوہ کسی دوسری پارٹی کے رکن سے مصافحہ نہ کیا پی ٹی آئی چیئرمین نے دس بج کر چھتیس منٹ پر اپنا ووٹ پول کیا اور فوراً ایوان سے چلے گئے اس دوران پی ٹی آئی کے امیدوار سپیکر شفقت محمود اور دیگر پی ٹی آئی اراکین انہیں الوداع کرنے گئے مگر پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی اپنی سیٹ پر بیٹھے رہے اور ان کو الوداع کرنے بھی نہ گئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :