بدین کے قریب یونین کاﺅنسل فتح آباد پر ضلع کاونسل کی نشت پر امیدوار اور سابقہ وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا کے صاحب زادے بیریسٹر حسام مرزا نے کہا کے ہم ضلع بدین کے سیاسی وارث ہیں مرزا خاندان کی بدین ضلع میں عوام کی جانے والی خدمات عوام سے ڈھکی چھپی نہیں ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 9 نومبر 2015 12:59

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء) بدین کے قریب یونین کاﺅنسل فتح آباد پر ضلع کاو ¿نسل کی نشت پر امیدوار اور سابقہ وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا کے صاحب زادے بیریسٹر حسام مرزا نے کہا کے ہم ضلع بدین کے سیاسی وارث ہیں مرزا خاندان کی بدین ضلع میں عوام کی جانے والی خدمات عوام سے ڈھکی چھپی نہیں ہے بدین شہر میں سنگھانی مرزا گروپ کے امیدوار گلزار میمن کی جانب سے منقعد ہونے والی کارنر میٹنگ سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سات سالوں سے پیپلز پارٹی حکومت نے صوبے سندھ میں بدامنی کرپشن کے سوا کچھ بھی نہیں دیا ہے ہم پورے ضلع میں کامیا ب ہو کر ضلع بدین کی عوام کو بنیادی سہولیات اور روزگار فراہم کریں گے اور گلزار میمن کامیاب ہو کر وارڈ نمبر 5کے عوام کی خدمت اور بنیادی مسائل حل کرنے میں بھرپور کوشش کریں گے اس موقع پر مسلم لیگ ن ضلع بدین کے صدر علی احمد جوکھیو اور فنکشنل لیگ بدین کے صدر ساگر شیدی اور مرتضیٰ میمن کے علاوہ دیگر رہنماو ¿ نے بھی خطاب کیا دوسری جانب میونسپل کمیٹی کے بدین کے وارڈ نمبر 14پر آزاد امید وار وستو میگھواڑ وارڈ نمبر 14پر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حمایت یافتہ امیدوار لونگ خاصخلی کے حق میں دستبردار ہو گیا بدین پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وستو میگھواڑ نے کہا کہ ہمیں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے ہماری پوری برادری ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے ساتھ ہے اس لیے ہم نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حمایتی امیدوار لونگ خاص خیلی کی حمایت کا فیصلا کیا ہے اس موقع پر شاہد خان آفریدی بھی موجود تھے ۔