ایران میں سات سو سے زائد پاکستانی زائرین پھنس کر رہ گئے۔۔۔ کراچی کی ٹریول ایجنسی کاررواں نے دورہ ترتیب دیا تھا ، رپوٹ

پیر 9 نومبر 2015 13:22

ایران میں سات سو سے زائد پاکستانی زائرین پھنس کر رہ گئے۔۔۔  کراچی کی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) ایران میں 700سے زائد پاکستانی زائرین پھنس کر رہ گئے ہیں ، یہ زائرین عراق جانے کے لئے ویزے کے حصول کے منتظر ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ زائرین یوم عاشورہ کے لئے عراق جانا چاہتے تھے اور کراچی میں موجود ٹریول ایجنسی کارواں کے ساتھ معاملات طے کئے تھے کراچی کے گلشن جوہر ایریا میں موجود ٹریول ایجنسی نے زائرین کو ایران اور عراق میں مقدس مقامات کی زیارت کیلئے بجٹ پیکج پیش کیا تھا جس سے وہ صرف ساٹھ ہزار روپے میں اپنا سفر کرسکتے تھے جو اوسط کرائے کا صرف نصف ہے رپورٹس میں زائرین کے انٹرویو کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ہم نے ٹریول ایجنسی اس لئے منتخب کی کہ یہ اچھا پیکج دے رہی تھی تاہم ہمیں کوئی آئیڈیا نہیں تھا کہ ہمارے ساتھ کیا ہوگا ؟ زائرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹور آپریٹرز امینہ گوہر سے بھی رابطہ کیا اور وہ بھی ہمارے پاسپورٹس لیکر غائب ہوگئی ہے ۔

رپورٹس کے مطابق ٹریول ا یجنسی کے ملازمین بھی اس اچانک صورتحال سے پریشان دکھائی دیتے ہیں کاررواں کے سینئر مینجر عون جعفری کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سے پہلے بھی اس طرح کے دورے ترتیب دیئے تاہم ایسا کبھی نہیں ہوا جس طرح ابھی ہوا ہے

متعلقہ عنوان :