گورنر پنجاب کی جانب سے سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی فوری بند کرنیکی ہدایت دیے جانیکا انکشاف
پیر 9 نومبر 2015 13:26
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) گورنر پنجاب جو زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے چانسلر بھی ہیں نے فوری طور پر ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے عالمی معیار کی سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی کو فوری بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے اکیڈمی کا سامان اور دیگر اشیاء کو دو روز کے اندر اٹھانے کا حکم دے دیا ہے ۔ آن لائن کے مطابق پاکستان کے تیسرے بڑے شہر کی زرعی یونیورسٹی میں بین الاقوامی شہرت یافتہ کرکٹر سعید اجمل کی خدمات کو سراہتے ہوئے یونیورسٹی میں سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی کی معیاد رکھی گئی جس کا افتتاح کمشنر فیصل آباد ، ڈی سی او فیصل آباد اور زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کیا بعد ازاں اس اکیڈمی پر ملک بھر کے کھلاڑیوں نے ٹریننگ دینے کا سلسلہ شروع کردیا اور سعید اجمل نے اس اکیڈمی کیلئے اپنی جیب سے چھ کروڑ خرچ کئے اس اکیڈمی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز تمام کھلاڑی جن میں کپتان مصباح الحق، ون ڈے کا اظہر علی ، شاہد آفریدی کے علاوہ دیگر کھلاڑی بھی یہاں ٹریننگ کیلئے آتے رہے گزشتہ سال زرعی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے سعید اجمل کی کرکٹ سے عارضی علیحدگی کی وجہ سے اس اکیڈمی کو سکیورٹی کے نام پر بند کردیا زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد کا کہنا تھا کہ پشاور آرمی ہائی سکول کے واقعہ کے بعد سکیورٹی خدشات پائے جاتے ہیں اس لئے اس اکیڈمی کو عارضی طور پر بند کیاجائے گا بعد ازاں زرعی یونیورسٹی انتظامیہ نے اس اکیڈمی میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کو سکیورٹی کارڈ جاری کئے اب تک چار سو سے زائد ملک بھر سے کھلاڑی اس اکیڈمی سے سعید اجمل اور دیگر کھلاڑیوں سے ٹریننگ لے چکے تھے گزشتہ روز اچانک زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد اور ضلعی انتظامیہ نے گورنر پنجاب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کروایا جس میں کہا گیا ہے کہ زرعی یونیورسٹی کے سینڈیکٹ نے سعید اجمل کو فوری بند کرنے کی منظوری دی ہے اور اس سلسلے میں سعید اجمل کو جو اراضی زمین کیلئے فراہم کی تھی اسے واپس لینے کا حکم دیا جاتا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق سعید اجمل سے کہا گیا ہے کہ تین دن میں اکیڈمی کا تمام سامان اٹھا کر لے جائیں ورنہ اسے ضبط کرلیا جائے گا ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.