کوٹلی‘ٹریفک پولیس کوٹلی کا نوعمر موٹر سائیکل سواروں کیخلاف آپریشن 23موٹر سائیکل تھانے بند

پیر 9 نومبر 2015 13:44

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء)ٹریفک پولیس کوٹلی کا کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف آپریشن 23موٹر سائیکل تھانے بند- والدین کو تھانے بلا کر جرمانے اور وارننگ کے بعد موٹر سائیکل واگزار-تفصیلات کے مطابق حال ہی میں تعینات ہونے والے ڈی ٹی آئی چوہدری اسحاق نے سارجنٹ آصف ضیاء کے ہمراہ ابشار چوک اور دیگر مقامات پر ناکہ بندی کر کے کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے تیس موٹر سائیکل تھانے بند کر کے چھوٹے بچوں کے والدین کو تھانے بلا کر جرمانے اور آ ئندہ بچوں کو کسی صورت موٹر سائیکل نہ دینے یقین وہانی پر ضبط شدہ موٹر سائیکل واگزار کئے ڈی ٹی آئی نے صحافیوں کو بتایا کے اورلوڈنگ اور بدوں کاغذات چلنے والی گاڑیوں کو کسی صورت روڈ پر چلنے کی اجازت نہیں دیں گے قانون شکنی کر نے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی شروع کر دی ہے ایک سوال کے جواب پر ڈی ٹی آئی نے کہا کے لانگ روٹ پر چلنے والی مسافر گاڑیوں کی سواریوں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیو ر کے خلاف شکایت پر فوری کاروائی ہو گی عوام کافرض ہے کے اس کی شکایت ٹریفک پولیس کو کریں۔