قومی اسمبلی کے سپیکر کے عہدے کیلئے نامزد امیدوار سر دار ایاز صادق انتہائی متحرک دکھائی دیئے

پی پی آئی کے عارف علوی کو جپھی ڈالی ‘ ووٹ بھی مانگ لیا

پیر 9 نومبر 2015 13:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی کے سپیکر کے عہدے کیلئے نامزد امیدوار سر دار ایاز صادق انتہائی متحرک دکھائی دیئے ۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کے کے سپیکر کے چناؤ سے قبل مسلم لیگ (ن)کے نامزد امیدوار سر دار ایاز صادق انتہائی متحرک نظر آئے وہ ووٹنگ کے عمل سے قبل اراکین سے خوشگوار موڈ میں گفتگو کرتے رہے نامزد سپیکر نے محمود خان اچکزئی ، آفتاب شیر پاؤ سمیت حزب اختلاف کے دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے عارف علوی کے پاس گئے اور جپھی ڈالی اور کہا کہ آج آپ کا ووٹ میرا ہے