حکام کی کارروائی،دبئی کے مسافرسے 385 موبائل فون برآمد

پیر 9 نومبر 2015 13:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) کراچی ایئر پورٹ پر کسٹم نے دبی سے کراچی پہنچنے والے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے تین سو پچاسی قیمتی موبائل فون برآمد کرلیے۔

(جاری ہے)

رات گئے دبی سے کراچی پہنچنے والی پرواز کے مسافروں کی تلاشی کے دوران عظیم خان نامی شخص کے سامان سے 385 قیمتی موبائل فون برآمد ہوئے۔ کسٹم اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔کسٹم حکام کے مطابق پاکستان اسمگل کیے جانے والے موبائل فونز کی قیمت لاکھوں روپے ہے۔گرفتار شخص نجی ایئر لائن کی پرواز نمبر چھ سو دو سے کراچی پہنچا تھا۔

متعلقہ عنوان :