برونڈی کے دارالحکومت میں مسلح افراد کے ہاتھوں 9 شہری قتل

پیر 9 نومبر 2015 13:51

بوجمبورا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) برونڈی کے دارالحکومت بوجمبورا میں نامعلوم مسلحافراد نے9 شہریوں کو قتل کردیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برونڈی کے دارالحکومت بوجمبورا میں نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

یہ ہلاکتیں ملکی سکیورٹی فورسز کی طرف سے غیر قانونی اسلحے کی تلاش میں گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کرنے سے چند گھنٹے قبل ہوئیں۔ ملکی حکومت کی طرف سے غیر قانونی اسلحہ حکومت کو جمع کرانے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن اتوار کے روز ختم ہو گئی۔ رواں برس اپریل سے اب تک برونڈی میں قریب 200 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :