آسٹریلیا، مہاجرین کے حراستی مرکز میں ایک شخص کی ہلاکت کے بعد جھڑپیں ،حفاظتی باڑیں توڑ دی گئی،عملہ فرار ہو گیا

پیر 9 نومبر 2015 13:54

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) آسٹریلیا کی طرف سے مہاجرین کے حراستی مرکز کرسمس آئی لینڈ پر ایک شخص کی ہلاکت کے بعد جھڑپیں شروع ہوگئیں، حفاظتی باڑیں توڑ دی گئی ہیں، مختلف جگہوں پر آگ لگی ہوئی ہے ،عملہ فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ’بڑی گڑ بڑ‘ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حالات کی بحالی کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ آسٹریلیا کی گرین پارٹی کی سربراہ سارہ ہینسن ینگ کا کہنا ہے کہ اس سینٹر کی صورت حال انتہائی کشیدہ ہے۔ آسٹریلوی پالیسی کے مطابق سیاسی پناہ کی تلاش میں آسٹریلیا کا رْخ کرنے والوں کو ایک دور دراز جزیرے پر رکھا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :