1223میگا واٹ بلوکی پاور پلانٹ توانائی بحران کے خاتمہ میں مددگا رثابت ہوگا ‘ افتخار بشیر
پیر 9 نومبر 2015 14:06
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیرنے کہا ہے کہ 1223میگا واٹ کا بلوکی پاور پلانٹ توانائی بحران کے خاتمہ میں مدد گار ثابت ہوگا، حکومت کی جانب سے یکے بعد دیگر تھرمل پاور پلانٹ، کول پاو ر پلانٹ اور سولر پاور پلانٹ کے منصوبے حکومت کی جانب سے توانائی بحران کے خاتمہ کی سنجیدہ کوششیں ہیں اور وہ دن دور نہیں جب لو ڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا ،توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے حکومتی کوششوں سے ملک کے اندر بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا حالیہ کامیاب سرمایہ کاری کانفرنس میں بیرونی سرمایہ کاریوں کی جانب سے 150معاہدووں کے بعد ملک کے اندر توانائی بحران کا خاتمہ از حدضروری ہوگیا ہے۔
چوہدری افتخار بشیر نے کہا کہ بجلی بحران کے خاتمہ کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال میں لائے جائیں اورتھرمل منصوبوں کے ساتھ ساتھ ہایئڈل منصوبے بھی شروع کیے جائیں اور سستی بجلی کے حصول کے لیے کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔(جاری ہے)
پن بجلی توانائی بحران کے خاتمہ اور سستی بجلی کے حصول کا آسان ذریعہ ہے ،مہنگی بجلی سے صنعتکاروں کے ساتھ ساتھ عوام بھی پریشانی کا شکار ہیں ،انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے چھوٹے ڈیم بنا کر پانی اور توانائی کے بحران کو کسی حد تک کم کیا جاسکتا ہے لیکن توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے ، کالاباغ ڈیم کا منصوبہ سستی ترین بجلی کے حصول اور زراعت کی ترقی کا باعث بنے گا۔
پاکستان کا مستقبل زراعت کی ترقی سے وابستہ ہے جب زراعت ترقی کرے گی تو صنعت کو وافر خام مال مہیا ہوگا اور چمنیوں سے نکلنا شروع ہوجائے گا ۔6.1ملین فٹ پانی کا ذخیرہ کرنے والے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے ملک میں صنعتی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
-
برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس کی بلند سطح عبور کر گیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کیلئے فروخت کے دبائو سے تیزی مندی میں تبدیل ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.