تھیٹر ہالز میں جو سٹیج ڈرامے ہو رہے ہیں وہ سٹیج ڈرامے نہیں بلکہ مجرے ہو رہے ہیں‘ مسعود اختر

پیر 9 نومبر 2015 14:18

تھیٹر ہالز میں جو سٹیج ڈرامے ہو رہے ہیں وہ سٹیج ڈرامے نہیں بلکہ مجرے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) فلم،ٹی وی اور تھیٹر کے سینئر اداکار و ہدایت کار مسعود اختر نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی طرح ہمارا تھیٹر بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے‘ اس وقت تھیٹر ہالز میں جو سٹیج ڈرامے ہو رہے ہیں وہ سٹیج ڈرامے نہیں بلکہ مجرے ہو رہے ہیں‘ جگتوں کے نام پر گالیاں دی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

ا پنے ایک انٹر ویو میں مسعود اختر نے کہا کہ آئے روز تھیٹر ہالز پر چھاپے پڑتے ہیں مگر فنکار باز نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ تھیٹر ہالز پر چھاپوں سے تھیٹر کا امیج تباہ ہو گیا ہے۔ غیرمعیاری ڈراموں کی وجہ سے فیملیاں تھیٹر سے دور ہو گئی ہیں۔ کوئی شریف آدمی آج کا سٹیج ڈرامہ دیکھنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ سٹیج ڈرامے سے رائٹر اور ڈائریکٹر کو فارغ کر دیا گیا ہے‘ سکرپٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہوئی۔ فنکار بیہودہ جگتوں پر ڈرامے چلا رہے ہیں۔