فلسطینی قوم نے دشمن کیخلاف معجزے دکھانے کی قدرت حاصل کرلی، فتح ونصرت ہاتھ میں ہے، حماس

پیر 9 نومبر 2015 14:30

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) حماس نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم نے دشمن کیخلاف معجزے دکھانے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے، اب فتح ونصرت فلسطینی قوم کے ہاتھ میں ہے۔ حالیہ ایام میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے دشمن کیخلاف کامیاب کارروائیاں کرکے اپنی بہترین مزاحمتی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حماس ترجمان حسام بدران کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کے روز فلسطینی مزاحمت کاروں نے بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے6 صہیونیوں کو زخمی کیا ہے جن میں سے تین زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی جانب سے یہودی آباد کاروں پر حملے شہداء کے خون کا بدلہ اور مقدسات کی بے حرمتی کے صہیونی مکروہ عمل کا رد عمل ہے۔

(جاری ہے)

حسام بدران نے کہا کہ گزشتہ روز صہیونی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونیوالے سلیم عادل محمد شاہین، شہیدہ حلوہ سلیم محمد علیان اور قلقیلیہ کی لبوا ندا نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ فلسطینی قوم اپنے پاک وطن کی مٹی کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے اس کا دفاع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم نے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم دشمن کے خلاف ہرمحاذ پر جدو جہد کریں گے۔ فتح و نصرت اب فلسطینی قوم کے ہاتھ میں ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت فلسطینیوں کو ا?زادی کے حق سے محروم نہیں رکھ سکتی ہے۔