پاکستان اورانگلینڈکی ٹیموں کے مابین اب تک نیوٹر وینیو پر17میچ کھیلے گئے

پیر 9 نومبر 2015 14:32

پاکستان اورانگلینڈکی ٹیموں کے مابین اب تک نیوٹر وینیو پر17میچ کھیلے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء)پاکستان اورانگلینڈکی ٹیموں کے مابین اب تک نیوٹر وینیو پر17میچ کھیلے گئے جن میں سے پاکستان نے5،انگلینڈنے11اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہا ۔پاکستان اورانگلینڈکی ٹیموں کے مابین آسٹریلیامیں1985ء سے لے کر25مارچ1992ء تک5میچ کھیلے گئے جن میں سے دونوں ٹیموں نے2،2میچ جیتے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہا۔

دونوں ٹیموں کاآسٹریلیامیں کامیابی کاتناسب50،50فیصدہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اوربھارت کی ٹیموں کے مابین بھارت میں اکتوبر 1989ء میں2میچ کھیلے گئے دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتابھارت میں دونوں ٹیموں کی کامیابی کاتناسب50،50فیصدہے۔پاکستان اورانگلینڈکی ٹیموں کے مابین یواے ای میں9میچ کھیلے گئے جن میں سے7میچ انگلینڈنے اور2میچ پاکستان نے جیتے،یواے ای میں انگلینڈکی کامیابی کا تناسب 77.77 فیصداورپاکستان کی کامیابی کاتناسب22.22فیصدہے۔پاکستان اورانگلینڈکی ٹیموں کے مابین جنوبی افریقہ میں22فروری2003ء کوایک میچ کھیلاگیاجوانگلینڈنے جیتاجنوبی افریقہ میں انگلینڈکی کامیابی کاتناسب100فیصداورپاکستان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔