Live Updates

کسی پر کوئی رنج نہیں‘ حکومت اور اپوزیشن کو ماضی کی طرح یکساں مواقع دونگا‘ ایک اسمبلی سے دو بار منتخب ہو کر ایک نئی تاریخ رقم کی‘ پی ٹی آئی کا بھی شکر گزار ہوں کہ اس نے سپیکر کے انتخاب میں حصہ لے کر جمہوریت اور نظام کو تقویت دی ‘ یہ میری نہیں جمہوریت اور نظام کی جیت ہے‘ کشمیر کاز کیلئے پارلیمنٹ میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا‘ آزادی اظہار اور اطلاعات تک رسائی کے حق کو تحفظ دینگے، دو تہائی اکثریت پر ارکان کا شکر گزار ہوں

نومنتخب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا دوبارہ حلف اٹھانے کے بعد ایوان سے خطاب

پیر 9 نومبر 2015 14:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی کے بیسویں منتخب سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ انہیں کسی پر کوئی رنج نہیں‘ حکومت اور اپوزیشن کو ماضی کی طرح یکساں مواقع دونگا‘ ایک اسمبلی سے دو بار منتخب ہو کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے‘ پی ٹی آئی کا بھی شکر گزار ہوں کہ اس نے سپیکر کے انتخاب میں حصہ لے کر جمہوریت اور نظام کو تقویت دی ‘ یہ میری نہیں بلکہ جمہوریت اور نظام کی جیت ہے‘ کشمیر کاز کے لئے پارلیمنٹ میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا‘ آزادی اظہار اور اطلاعات تک رسائی کے حق کو تحفظ دینگے۔

وہ پیر کو بطور سپیکر دوبارہ حلف اٹھانے کے بعد ایوان سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ الله کا شکر ہے کہ اس نے دوبارہ اس منصب پر بٹھایا اور پاکستان کی تاریخ میں ایک نئی تاریخ رقم کی کہ ایک اسمبلی سے دوبار منتخب ہوا۔

(جاری ہے)

دو تہائی اکثریت پر ارکان کا شکر گزار ہوں وزیراعظم نواز شریف اور جماعت کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے دوبارہ نامزد کیا پیپلز پارٹی‘ خورشید شاہ‘ ایم کیو ایم اور فاروق ستار‘ فضل الرحمن ان کی پارٹی‘ جی جی جمال‘ جماعت اسلامی سمیت دیگر تمام پارٹیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے کامیاب کرایا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان کا بھی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے جمہوری عمل میں شریک ہو کر نظام کو تقویت دی۔ میری نہیں جمہوریت کی جیت ہوئی پارلیمنٹ کو فعال بنانے کے لئے مشاورت کے ساتھ کام کروں گا ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کو مزید فعال بنایا جائے گا۔ پارلیمانی کمیٹیوں کو بھی مزید مضبوط بنائیں گے کشمیر کاز کے لئے بھی کوشش کریں گے آزادی اظہار رائے کو مذید مضبوط بنائیں گے گرین پارلیمنٹ کا خواب چند دنوں میں شرمندہ تعبیر ہوگا پاکستانی پارلیمنٹ دنیا کی دوسری پارلینمٹ ہوگی جو سولر پر چلے گی ارکان کے لئے دروازے کھلے رہیں گے حکومت اور اپوزیشن کو یکساں مواقع سے چلانے کی کوشش کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیرکاز کے لئے پارلیمنٹ میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات