کس کا قصہ ، ڈینوموریا اور شیبانی دانڈیکر رئیلٹی شو میں اچانک بے قابو

پیر 9 نومبر 2015 14:57

کس کا قصہ ، ڈینوموریا اور شیبانی دانڈیکر رئیلٹی شو میں اچانک بے قابو

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء)بولی ووڈاداکار و ہدایتکار فرحان اختر کا بھارتی ٹیلی ویڑن چینل زی ٹی وی پر نشر کیا جانے والا رئیلٹی شو”آئی کن ڈو دیٹ“ آجکل خاصی مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگرچہ شو میں پیش کی جانے والی پرفارمنس بہترین ہوتی ہیں تاہم اس مرتبہ رئیلٹی شو کی مقبولیت کی وجہ کچھ مختلف ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق شو کی حال میں نشر کی جانے والی قسط نے ہال میں بیٹھے ناظرین سمیت پروگرام کے میزبان فرحان اخترکواس وقت حیرت میں ڈال دیا جب اداکار ڈینو موریا اور شیبانی نے سٹیج پر بوس و کنار کی شروعات کی۔جب پروگرام آرگنائزر ٹیم سے میڈیا کی طرف سے اس واقعے کے متعلق پوچھا گیا کہ کیا یہ منظر پہلے سے پلان کیا گیا تھا؟ اس سوال کے جواب میں آرکنائزرز کی ٹیم کی طرف سے واضح کیا گیا کہ اس منظر کے بارے میں کوئی نہیں جانتا تھا۔واضح رہے جوڑے نے فلم ”شاندار“ کے گانے نزدیکیاں پر رقص پیش کرتے ہوئے اچانک تمام لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔رپورٹ کے مطابق شو کے میزبان فرحان اختر ابھی تک بوس و کنار کے اس منظر کی وجہ سے حیرت کا شکار ہیں