سانحہ درازا شریف ،چیف سیکرٹری سند نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا

پیر 9 نومبر 2015 16:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے کہا ہے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے احکامات پر چیف سیکریٹری سندھ نے 31اکتوبر کو بلدیاتی انتخابات کے دوران خیرپور کے علاقے درازا شریف میں رونما ہونیوالے واقعے کی تحَقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو ایک خط ارسال کردیا ہے۔

(جاری ہے)

خط کے متن کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے درازاشریف واقعے کی جوڈیشل انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔