شکیب الحسن کے گھر پہلے بچے کی آمد متوقع

پیر 9 نومبر 2015 17:36

شکیب الحسن کے گھر پہلے بچے کی آمد متوقع

ڈھاکا۔ 09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن بچے کی متوقع پیدائش کی وجہ سے اپنی اہلیہ کے پاس امریکا روانہ ہوگئے اس طرح وہ زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے بقیہ میچز نہیں کھیل سکیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نائب کپتان امریکا روانہ ہوگئے ہیں جہاں ان کے گھر پہلے بچے کی آمد متوقع ہے، اوپنر انعام الحق کو شکیب الحسن کی جگہ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔