خصوصی عدالت نے پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خودکش حملے میں ملوث قاسم معاویہ کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل اڈیالہ بھجوانے کا حکم دیدیا

پیر 9 نومبر 2015 17:37

راولپنڈی۔9نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء ) تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت درج مقدمات سننے والی خصوصی عدالت کے جج شاہد حمید نے پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خودکش حملے میں ملوث قاسم معاویہ کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل اڈیالہ بھجوانے کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

کاؤنٹر ٹیرررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی ٹیم نے جسمانی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر سخت سکیورٹی حصار میں ملزم قاسم معاویہ کو خصوصی عدالت میں پیش کیا ۔سی ٹی ڈی نے عدالت کو بتایا کہ ابتدائی تفتیش مکمل ہوگئی ہے ‘ملزم کا مزید ریمانڈ نہیں لینا جس پر خصوصی عدالت کے جج شاہد حمید نے ملزم قاسم معاویہ کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھجوانے کے احکامات دیدیئے ۔

متعلقہ عنوان :