ماڈل ایان علی کے خلاف نئی ایف آئی آر کے اندار اج اور فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کا آغاز12نومبر کو ہو گا

پیر 9 نومبر 2015 17:41

ماڈل ایان علی کے خلاف نئی ایف آئی آر کے اندار اج اور فرد جرم عائد کرنے ..

راولپنڈی۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء ) انسداد سمگلنگ و کسٹمز کی خصوصی عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان ٹاپ ماڈل ایان علی کی 5 لاکھ6800 یو ایس ڈالر بیرون ملک سمگلنگ پر کسٹمز کی جانب سے نئی ایف آئی آر کے اندارج اور ایان علی پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کا آغاز 12نومبر کو کریں گے۔

(جاری ہے)

گذشتہ سماعت کے دوران خصوصی عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان نے ایان علی کی بریت کی درخواست خارج کر تے ہوئے مزید سماعت 12نومبر تک ملتوی کر تے ہوئے حکم دیا تھا کہ آئندہ تاریخ پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کا آغاز اور کسٹمز کی جانب سے نئی ایف آئی آر کے اندارج کی درخواست پر بحث ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :