فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے تمام بورڈز میٹرک کے نتائج کا اعلان جمعرات کو کریں گے

پیر 9 نومبر 2015 17:45

فیصل آباد۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء) تعلیمی بورڈ فیصل آباد سمیت راولپنڈی ، گوجرانوالہ، ساہیوال ،سرگودھا، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، لاہور کے تمام بورڈز امتحان میٹرک پارٹ فرسٹ ، سیکنڈ و کمپوزٹ ضمنی 2015ء کے نتائج کا اعلان 12نومبر بروز جمعرات کو کریں گے۔ پنجاب ایجوکیشن بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز کے ترجمان نے بتایاکہ نتائج کی تیاری انتہائی شفاف طریقے سے کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ تمام بورڈز پر واضح کیاگیاہے کہ امتحانی نتائج ہر قسم کی اغلاط سے پاک ہونے چاہئیں۔ دریں اثناء تعلیمی بورڈ فیصل آبادکے ترجمان نے بتایاکہ طلباء و طالبات کے نتائج ان کے سکولوں اور ان کے داخلہ فارموں پر دیئے گئے پتوں پر ارسال کئے جارہے ہیں تاہم یہ رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ www.bisefsd.edu.pk پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ تفصیلی رزلٹ سی ڈیز پر بھی دستیاب ہو گاجس کی قیمت دو سو روپے مقرر کی گئی ہے جو بورڈ کی مقرر کردہ بنک برانچز ایم سی بی جیل روڈ فیصل آباد، یوبی ایل کوتوالی روڈ ‘ یو بی ایل بورڈ برانچ اور یو بی ایل بنک سکوائر سرکلر روڈ فیصل آباد میں کل11نومبربروز بدھ تک ایڈوانس بکنگ کروا کے حاصل کی جا سکے گی۔

انہوں نے بتایاکہ جس برانچ میں فیس جمع کروائی گئی ہو 12نومبربروز جمعرات کوصبح 10 بجکر 10 منٹ پرسی ڈی بھی اسی برانچ سے اصل چالان فارم دکھا کر حاصل کی جا سکے گی۔

متعلقہ عنوان :